ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی جین اسکول کے لائسنس کو فوری رد کرنے اے بی وی پی کا مطالبہ

چنتامنی جین اسکول کے لائسنس کو فوری رد کرنے اے بی وی پی کا مطالبہ

Thu, 22 Sep 2016 15:19:31    S.O. News Service

چنتامنی:22 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )آج چنتامنی تعلقہ کولگنہلی کے پاس موجود جین پبلیک اسکول کے لائسنس کو رد کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی تنظیم کے کارکنوں کے علاوہ مختلف کالجس کے طلباء نے شہر کے ٹروالرس بنگلہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی تعلق دفتر پہنچ کردفتر کا گھیراؤ کرکے جین اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ احتجاج کرتے ہوئے تنظیم کے کارکنوں نے کہا کہ جین اسکول میں حد سے زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے اور اسکول کے پرنسپال محکمہ تعلیمات عامہ کے پرمیشن کو بالائے طاق رکھ کر خود کے مرضی کی طرح اسکول چلارہے ہیں، اسی طرح کے کئی الزامات عائد کرتے ہوئے اے بی وی پی نےمحکمہ تعلیمات عامہ کے اعلیٰ افسروں پر زور دیا کہ جین پبلیک اسکول کے لائسنس کو فوراََ رد کیاجائے ۔

احتجاج میں اے بی وی پی کے ضلع کنوینر سوریش منجوناتھ ریڈی بھارت سمیت کئی کالج کے طلباء موجود تھے۔
 


Share: